04 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے رواں مالی کے سال کے آٹھ مہینوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 125 ارب روپے جاری کیے ،حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کے لیے360 ارب روپے خرچ کرنے کا ہدف رکھا تھا لیکن یکم مارچ 2013تک آٹھ مہینوں میں 125 ارب 50کروڑ روپے کی رقم جاری کی جاسکی ہے جو ہدف کا صرف 35 فی صد ہے۔اس عرصے میں 65 ارب 40 کروڑ روپے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے جبکہ 56 ارب روپے سے زائد سماجی شعبے کے لیے جاری ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق حکومت کے دیگر اخراجات بڑھنے اور آمدنی میں خاظر خواہ اضافہ نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جاسکیں ہیں۔