Time 14 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر سالگرہ پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں

ہانیہ عامر سالگرہ پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں
ہانیہ عامر نے اپنے ستارے برج دلو کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی تھیم پر پانی میں اپنی تصاویر لیں/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔

ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے سرحد پار بھی لوگوں کے دل جیتے۔

ہانیہ ویسے تو اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، اس دن کی مناسبت سے انہوں نے مختلف انداز میں فوٹو شوٹ کروایا اور اپنے ستارے برج دلو کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی تھیم پر پانی میں اپنی تصاویر لیں۔

اداکارہ نے اپنا بولڈ فوٹو شوٹ پانی میں کروایا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر سالگرہ پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں
فوٹو اسکرین گریب
ہانیہ عامر سالگرہ پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں
فوٹو اسکرین گریب

مزید خبریں :