16 فروری ، 2025
آئزک نیوٹن کا شمار تاریخ کے اہم ترین سائنسدانوں میں کیا جاتا ہے جن کا کشش ثقل کا قانون اور 3 قوانین حرکت آج بھی بیشتر افراد کو معلوم ہیں۔
یہ قوانین سیکڑوں برسوں تک فزکس کی بنیاد بنے رہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہوں نے دنیا کے خاتمے کے سال کی پیشگوئی بھی اپنے ایک خط میں کی تھی؟
جی ہاں واقعی انہوں نے 1704 میں پیشگوئی کی تھی کہ دنیا کا خاتمہ 2060 میں ہو جائے گا۔
انہوں نے یہ پیشگوئی ایک خط میں کی اور ان کا ماننا تھا کہ انجیل میں قیامت کے بارے میں جو کچھ بتایا گیا ویسا 2060 میں ہو جائے گا۔
آئزک نیوٹن نے ریاضی اور انجیل میں موجود قیامت سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تاریخوں کو استعمال کرکے یہ پیشگوئی کی۔
انہوں نے تاریخ کا مطالعہ کرکے یہ تعین کیا کہ انجیل میں قیامت کو کن واقعات سے جوڑا گیا ہے اور نتیجہ نکالا کہ ایسا 2060 میں ہوگا۔
اب ان کی پیشگوئی کس حد تک درست ہوگی یہ تو آنے والا وقت بتائے گا، مگر ماہرین کے مطابق آئزک نیوٹن کی پیشگوئی ان کے سائنسی کام کی طرح پیچیدہ نہیں۔
درحقیقت انہوں نے بس ایک پیشگوئی کی ہے جس کے لیے ریاضی کا استعمال کیا اور نتیجہ نکالا کہ قیامت کب آئے گی تو یہ پتھر کی لکیر نہیں۔
ماہرین کے مطابق درحقیقت یہ کسی سائنسدان کے الفاظ نہیں بلکہ ایک فطری فلسفی کی پیشگوئی ہے۔
آئزک نیوٹن خود بھی اپنی پیشگوئی کے حوالے سے زیادہ پراعتماد نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہوسکتا ہے کہ دنیا کا خاتمہ زیادہ دیر سے ہو مگر مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی جس سے عندیہ ملتا ہو کہ ایسا جلد نہیں ہوگا'،