Time 17 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی ائیر نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے سی اے اے کو درخواست دے دی

کراچی ائیر نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے سی اے اے کو درخواست دے دی
آر پی ٹی لائسنس جاری ہونے پر ائیر کراچی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی: ذرائع— فوٹو:فائل

نجی ائیرلائن کراچی ائیر نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو درخواست دے دی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کراچی ائیر نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس کیلئے سی اے اے کو درخواست دی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے اے لائسنس جاری کریں گے، آر پی ٹی لائسنس جاری ہونے پر ائیر کراچی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھاکہ کراچی کے تاجر نئی ائیرلائن شروع کرنے میں سنجیدہ ہیں، ان سے کہا ہے نام ’پی کے‘ رکھیں۔

مزید خبریں :