Time 18 فروری ، 2025
جرائم

سکرنڈ پولیس کی حراست میں مرنیوالے ملزم پر تشدد کی تصدیق ہوگئی

سکرنڈ پولیس کی حراست میں مرنیوالے ملزم پر تشدد کی تصدیق ہوگئی
نواز زرداری کے جسم کے مختلف حصوں پر چھڑی سے ضربیں لگائی گئیں: پوسٹ مارٹم رپورٹ/ فائل فوٹو

سکرنڈ پولیس تھانے میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والےنواز زرداری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔

ایم ایل او سکرنڈ ڈاکٹر مظہر زرداری نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہےکہ نواز زرداری کے جسم کے مختلف حصوں پر چھڑی سے ضربیں لگائی گئیں۔

نواز زرداری کے جسم کے مختلف اعضاء روہڑی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

نواز زرداری 2 روز قبل سکرنڈ پولیس کی حراست میں تشدد سے جاں بحق ہوا، نواز زرداری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے سکرنڈ تھانے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کے حکم پر ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد پھلپوٹو کو بھی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :