Time 20 فروری ، 2025
جرائم

سوشل میڈیا پر مریم نواز اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر مقدمات درج

لاہور: سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈے پر مختلف افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مقدمات تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں درج کیے گئے جن میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آرز کے مطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی نازیبا ویڈیوز بنائیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرمووٹ کرنے کے لیے بنائی گئیں۔

ایف آئی آرز میں کہا گیا ہےکہ مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بنا کر انتشار پھیلانے کی سازش کی تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :