Time 21 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: پولیس نے کار لفٹروں کی جانب سے چھینی گئی کاریں چھپانے کا ٹھکانہ پکڑ لیا

کراچی: پولیس نے کار لفٹروں کی جانب سے چھینی گئی کاریں چھپانے کا ٹھکانہ پکڑ لیا
نامعلوم کارلفٹروں نے ماڈل کالونی سے کار چھینی جس کی اطلاع 15 پر ملی: پولیس/ اسکرین گریب

کراچی: ماڈل کالونی پولیس نے کار لفٹروں کا چھینی گئی کاریں چھپانے کا ٹھکانہ پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم کارلفٹروں نے ماڈل کالونی سے کار چھینی جس کی اطلاع 15 پر ملی۔

پولیس نے بتایا کہ کار میں ٹریکر تھا جس کی مدد سے ماڈل کالونی پولیس نے کار لفٹروں کا پیچھا جاری رکھا، سعدی ٹاؤن میں کار لفٹروں سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جس جگہ سعدی ٹاؤن میں مقابلہ ہوا اس ہی جگہ پر چھینی گئی کار کا ٹریکر بند ہوگیا، پولیس نے گھروں کی تلاشی شروع کی تو ایک خالی گھر سے چھینی گئی کار مل گئی۔

اس کے علاوہ گھر سے جیمر، لیپ ٹاپ، جعلی نمبر پلیٹیں، ماسک، اسلحہ اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔

مزید خبریں :