کاروبار
05 مارچ ، 2013

ترسیلات زر بڑھانے کیلئے ایکس چینج کمپنیوں کو شامل کرنے کی ہدایات

 ترسیلات زر بڑھانے کیلئے ایکس چینج کمپنیوں کو شامل کرنے کی ہدایات

کراچی…وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے ترسیلات زر میں اضافے کے کام میں ایکس چینج کمپنیوں کوبھی شامل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیر خزانہ نے پاکستان ریمی ٹینس انی شی ایٹیو کو ہدایات کی ہیں کہ ایکس چینج کمپنیوں کیساتھ مل کر قابل عمل منصوبہ بنایا جائے جس سے ترسیلات زر کو 20 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں 15 سے 20 فی صد اضافہ کافی نہیں ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ قانونی طریقہ سے ترسیلات زر ملک میں لانے کے لیے اس کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔ایف بی آر نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت پر سیلز ٹیکس اور صنعتی ساز و سامان پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی کرادی، نیا نوٹیفیکیشن رواں ہفتے ہی جاری ہوسکتا ہے ۔کراچی میں چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل، چمڑے سمیت کارپٹ مصنوعات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ایف بی آرنے ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو 2 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ ٹیکسٹائل کے برآمدی شعبے کے لیے مشینری کی امپورٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 5 سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ ایف بی آر نے اس سے متعلق تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سلسلے میں رواں ہفتے نوٹیفیکیشن جاری ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :