05 مارچ ، 2013
کراچی…ملک میں گیس کی قلت کے سبب گذشتہ سال جنوری ،فروری کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں ایل پی جی کی درآمد 75 فیصد بڑھ گئی ہے۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جنوری اور فروری میں تقریبا 15000 ٹن جبکہ اس سال 26 ہزار 200 ٹن ایل جی درآمد کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں 65 ہزار 300 ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں 42 ہزار 736 ٹن ایل پی جی درآمد کی جاچکی ہے، انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ایرا ن سے ایل پی جی کی اسمگلنگ میں اضافے کے باوجود ہورہا ہے ، ایران سے اسمگلنگ اب 250 ٹن یومیہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔