05 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کو 25 ہزار ڈالر ز انعامی رقم کا ٹورنامنٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر سید رضی نواب نے بتایا کہ پاکستان نے دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی ٹیم کو دو مرتبہ دورہ پاکستان کی دعوت دی ،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے اسکواش ٹیم کو دورہ پاکستان کے لئے بھیجنے سے منع کر دیا ہے۔سید رضی نواب نے کہا کہ اسکواش کو 2020ء کے اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ رواں سال مئی میں ہو جائے گا،اسکواش کو 2020ء کے اولمپکس میں شامل کرنے کے لئے ماریہ طور کو برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔