26 فروری ، 2025
بھارت سے تعلق رکھنے والا شخص تیسری مرتبہ ٹرانسپلانٹ کے بعد 5 گردوں کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرید آباد میں قائم ایک نجی اسپتال میں دیویندر برلیوار نامی 45 سالہ شخص کا تیسرا گردا ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیویندر پچھلے 15 سال سے گردے کی بیماری میں مبتلا ہے جس کے 2010 اور 2012 میں 2 ناکام ٹرانسپلانٹ بھی ہوچکے ہیں۔
اسپتال کے سینئر ڈاکٹر احمد کمال نے بتایا کہ 2022 میں کووڈ کے بعد مریض کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھی جسے دماغی طور پر معذور کسان کے گردے عطیہ کیے گئے۔
ڈاکٹر احمد کمال نے کہا کہ مریض میں 4 گردے غیر فعال تھے جس میں سے 2 مریض کے اپنے اور 2 ٹرانسپلانٹ کیے گئے گردے تھے جس کی وجہ سے 4 گھنٹوں پر مشتمل سرجری میں اہم طبی چیلنجوں کا سامنا رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پیچیدگیوں کے باوجود مریض کا آپریشن کامیاب رہا اور اس کو 10 دن نگرانی میں رکھنے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا۔