26 فروری ، 2025
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعے کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔
سعودی سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 28 فروری جمعہ کو 29 شعبان 1446 ہجری ہوگی اور اس شام مملکت میں رہنے والے شہری رمضان کا چاند دیکھیں۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا کہ شہری رمضان کا چاند دوربین یا اس کے بغیر دیکھنے کی صورت میں شہادت کیلئے قریبی عدالت یا چاند دیکھنے کیلئے آبزرویٹی سے رابطہ کریں۔