کھیل
06 مارچ ، 2013

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد احمد شہزاد، ذوالفقار بابر اور اسد علی وطن پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد احمد شہزاد، ذوالفقار بابر اور اسد علی وطن پہنچ گئے

لاہور....پاکستان اور جنوبی افریقہ میں جاری کرکٹ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کے بعد تین کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ون ڈے سیریز بھی جیتیں گے۔ جنوبی افریقہ سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں ذوالفقار بابر اور اسد علی نے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا ، تاہم احمد شہزاد میڈیا کے سامنے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کلاس ہے لیکن پاکستانی ٹیم بھی اچھا کھیلی۔ون ڈے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،امید ہے کہ جیتیں گے اور انشاءاللہ سیریز اپنے نام کریں گے،اپنے بارے میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ محنت کررہے ہیں اور اب مزید کریں گے۔

مزید خبریں :