Time 27 فروری ، 2025
کھیل

آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون آئی سی سی میچ ریفری پینل سے الگ ہوگئے

آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون آئی سی سی میچ ریفری پینل سے الگ ہوگئے
سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈیوڈ بون اب کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ ممبر بن گئے ہیں۔ فوٹو فائل

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر  اور کمنٹیٹر ڈیوڈ بون نے کرکٹ میچ ریفری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون آئی سی سی میچ ریفری پینل سے الگ ہو گئے اور وہ اب کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ ممبر بن گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈو بون کی بورڈ میں خالی پوزیشن پر تقرری کی، سابق بیٹر ڈیوڈ بون 28 مارچ کو کرکٹ آسٹریلیا بورڈ کو جوائن کریں گے۔

1984 سے 1996 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ بون ان دنوں چیمپئنز ٹرافی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :