02 مارچ ، 2025
کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پیکا قانون کو کالا قانون قرار دے دیا۔
کراچی میں آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ فیک نیوز کی اصطلاح واضح نہیں ہے اور اس سے پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں توسیع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کو روکنے کی کوشش ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے۔