کاروبار
06 مارچ ، 2013

اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اسکیم کیلئے نوٹیفیکیشن جاری

 اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اسکیم کیلئے نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد…ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اسکیم کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے گاڑی کے لحاظ سے مختلف فیس ادا کرنی ہونگی۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق 1000سی سی سے کم چودہ سال تک کی اسمگل شدہ گاڑیوں پر 50 ہزار روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ چودہ سال تک کی ہی مگر 1000سی سی سے بڑی گاڑی کو 1 لاکھ روپے ادا کرکے قانونی شکل دی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ 14سال سے اوپر کی گاڑیو ں پر ایک فیصد سے 60فیصد تک فرسودگی چارجز ادا کرنا ہوں نگے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسکیم سے ادارے کو 10 سے 12 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوسکے گی۔

مزید خبریں :