Time 07 مارچ ، 2025
جرائم

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ پشاور میں شہری قتل

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ پشاور میں شہری قتل
واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق نامی شہری کو قتل کیا: پولیس— فوٹو:فائل

پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں ملزمان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق نامی شہری کو قتل کیا۔

مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے راضی نامہ کیلئے دونوں ملزمان کے پاس جارہے تھے کہ ملزمان نے راستے میں ہم پر فائرنگ کی۔ 

پولیس نے مقتول کے بھائی ہمایوں خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ 

مزید خبریں :