01 مارچ ، 2012
لاہور … ضلعی حکومت نے ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے ضروری اقدامات کر لئے ہیں اور ٹاوٴن انتظامیہ کو ڈینگی ریگولیشن پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ترجمان کے مطابق ٹائر شاپس کو ڈینگی ریگولیشن کے تحت نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں اور ٹائرز کے گوداموں میں اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی سی او لاہور احد خان چیمہ کی جانب سے جس علاقے میں کھلا ٹائر نظر آیا تو وہاں کا ٹاوٴن آفیسر ریگولیشن ذمہ دار ہو گااور اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔