پاکستان
07 مارچ ، 2013

تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کوسوشل میڈیا کی سہولت

تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کوسوشل میڈیا کی سہولت

لاہور…جیسے جیسے دنیا جدت پسند ہورہی ہے ، سیاست بھی ماڈرن ہوتی جارہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو واقعات سے با خبر رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی ٹیم نے ایک ایسا سیاسی ویب ٹی وی شروع کیا ہے جس سے ملک اور بیرون ملک میں انکے تمام کارکنان اب کسی بھی جگہ صرف انٹرنیٹ کی سہولت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی ہر تقریب، خبر اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ویب ٹی وی کے سربراہ خاور شمس الحسن نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی کارکن یا ہمدرد دنیا بھر سے اپنا پیغام اور جماعت کے حوالے سے کوئی خبر ، اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کے بعد اپ لوڈ کر سکتا ہے تاہم اس کے بعد اس ویب سائٹ کو چلانے والی ٹیم بعداس مواد کا موازنہ کرتی ہے کہ آیا وہ ویڈیو قابل نشر ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :