07 مارچ ، 2013
لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست فارم پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیئے، انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے فارم جمع کرائے ہیں اور مطلوبہ فیس بھی جمع کرا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، آئندہ انتخابات حکومت کی تبدیلی کیلئے نہیں، بلکہ ملکی بقاء کیلئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ سمجھتے ہیں، انہوں نے 5 برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی، عوام نے اگر خدمت کا موقع دیا تو وہ محمد نواز شریف کی قیادت میں نیا پاکستان تعمیر کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نااہل وفاقی حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کئے ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، وہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست فاش دیں گے۔