07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا میں اس وقت وزیر اعظم اور گورنر جنرل دونوں ہی خواتین ہیں، جبکہ ماضی میں پاکستان میں بھی خاتون وزیراعظم رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو حقوق حاصل ہیں اور خاص طور پر نوجوان خواتین میں کام کرنے کی استعداد ہے اس لیے انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے ملک اور معیشت کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔