پاکستان
07 مارچ ، 2013

صدر زرداری سے جنرل خالد شمیم وائیں کی ملاقات

صدر زرداری سے جنرل خالد شمیم وائیں کی ملاقات

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے ملاقات کی ہے جس کے دوران خطے کی صورت حال سمیت ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشاورت کی گئی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نیصدر آصف زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس دوران مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور ، خطے اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری اور جنرل وائیں نے ملک کو درپیش خطرات پر بھی مشاورت کی اور عزم ظاہر کیا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :