07 مارچ ، 2013
اسلام آباد … حال ہی میں ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاوٴن کے بعد وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر کا پاور سسٹم واپڈا کے سپرد کرنے کی تجاویز پر مبنی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق و زیر اعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں بجلی پیداواری کمپنیوں سمیت ترسیلی اور تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول واپڈا کے حوالے کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، یہ تمام کمپنیاں واپڈا کے ماتحت ہو ں گی اور چیئرمین واپڈا پورے پاور سسٹم کا سربراہ ہوگا ۔ اس سے قبل واپڈا کے ذمے صرف ملک بھر کے پن بجلی منصوبے کی تکمیل اور نگرانی کا عمل ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس عمل کا مقصد پاور سسٹم کے تمام اداروں کا انتظامی نظام موٴثر بنانا ہے ۔