07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے ممکنہ انتخابی شیڈول مانگ لیا ہے جس کی بنیاد پر صدر آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ بلوچستان میں کسی بھی وقت گورنر راج ختم کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کے بعد میڈیاسے بات چیت میں وفاقی وزیر قانون فارق ایچ نائیک کاکہناتھاکہ وزارت قانون کاغذات نامزدگی پر تحریری اعتراضات آج شام تک الیکشن کمیشن کو بھجوا دے گی، اگر وقت ہوا تو انتخابی اصلاحات کا بل منظور کرانیکی کوشش کریں گے۔ نگران سیٹ اپ سے متعلق وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کے نام تاحال تحریری طور پر موصول نہیں ہوئے۔