پاکستان
07 مارچ ، 2013

انتخابات 50 سے 60 فی صد تک ہوتے نظر آرہے ہیں ،پیر پگارا

انتخابات 50 سے 60 فی صد تک ہوتے نظر آرہے ہیں ،پیر پگارا

اسلام آباد…مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہاہے کہ انتخابات 50 سے 60 فی صد تک ہوتے نظر آرہے ہیں ،جبکہ کراچی میں امن و امان مزید خراب ہو سکتا ہے ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ دوبارہ متحد ہو جائے انتخابات سے پہلے تو ایسا نہیں ہورہا ہے ، مگر بعد میں تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے اور اس کے لیے پنجاب کو کچھ قرنیاں دینا ہوں گی۔پیر پگارا نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ،اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہوا۔پیر پگارا نے کہا کہ کراچی میں حالات مزید خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ،ایسی صورتحال میں کون اپنی انتخابی مہم چلائے گا،سب انتخابات کا کہہ تو رہے ہیں مگر آئندہ انتخابات کا امکان 50 سے 60 فی صد تک نظر آرہا ہے۔ اس موقع پر لیبر پارٹی کے رہنماوٴں نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :