07 مارچ ، 2013
کراچی … پی آئی اے کی کیپٹن رفعت حئی نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن میں خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے، ایم ڈی تک شکایت پہنچائی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور متعلقہ افسر عہدوں پر برقرار ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی آئی اے میں بدانتظامی کے کیس کی سماعت کی۔ پی آئی اے کی کیپٹن رفعت حئی نے فریق بننے کی درخواست جمع کرا ئی ، ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے ، مزاحمت پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا اس قسم کی شکایات پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، اس پر کیپٹن رفعت حئی کا کہنا تھا کہ جن افسران کے خلاف شکایات کرائی وہ اب تک عہدوں پر برقرار ہیں، سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔