پاکستان
07 مارچ ، 2013

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیاری کا امن تباہ کیا جارہا ہے، عبدالقادر پٹیل

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیاری کا امن تباہ کیا جارہا ہے، عبدالقادر پٹیل

کراچی … پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیاری کا امن تباہ کیا جارہا ہے، جرائم پیشہ افراد کو گرفتار ضرور کیا جائے لیکن گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جانا ہر گز برداشت نہیں۔ لیاری فٹبال گراوٴنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رینجرز کے 2 اہلکاروں کے اغوا اور قتل کا تعلق لیاری سے جوڑا جارہا ہے، جو سراسر محب وطن لوگوں کی توہین ہے، اہلیان لیاری نے ہمیشہ پاکستانی افواج اور دیگر اداروں کا احترام کیا ہے جس کا آج انہیں یہ صلہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز گزشتہ شام سے لیاری کی گلیوں میں گھروں میں گھس کر باپردہ ماں بہنوں کے تقدس کو پامال کررہی ہے تو دوسری جانب بے گناہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :