07 مارچ ، 2013
لاہور … بہن بھائی کی محبت اور ایک دوسرے کیلئے قربانی کے ایک نہیں ہزاروں قصے مشہور ہیں،لیکن آج لاہور کی رہائشی ایک بہن اپنے بھائی کا مستقبل سنوارتے سنوارتے حوالات کے پیچھے جاپہنچی۔ بھائی کی جگہ لڑکا بن کر امتحان دینے والی اقراء نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی ڈاکٹر تو بننا چاہتا ہے لیکن امتحان میں مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کر سکتا، اس لئے وہ اس کی جگہ لڑکوں کے امتخانی سینٹر میں لڑکے کا روپ دھار کر بیٹھ گئی۔ لیکن چھاپہ مار ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔ اقراء کہتی ہے کہ اسے معلوم ہے کہ اس نے غلطی کی ہے، لیکن اس کی نیت اچھی تھی۔ اس نے بھائی کے روشن مستقبل کیلئے یہ انتہائی اقدام اٹھایا جس کا اسے دکھ نہیں۔