پاکستان
07 مارچ ، 2013

سبزی منڈی میں آتشزدگی:معاوضہ نہ ملاتو منڈی بند کردینگے،عبدالرزاق

سبزی منڈی میں آتشزدگی:معاوضہ نہ ملاتو منڈی بند کردینگے،عبدالرزاق

کراچی …کراچی کی سبزی منڈی میں گزشتہ روز آتشزدگی سے ایک ہزار سے زائد شیڈز اور دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ منڈی کی ایسو سی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے 5دن میں انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا تو وہ منڈی بند کردیں گے۔ بدھ کو کراچی کی سبزی منڈی میں لگنے والی آگ تو بجھادی گئی لیکن شیڈز اور دکانوں میں جلنے والی سبزی اور پھلوں کی بوریوں سے اب تک دھوں ا ٹھ رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ وقت پر پہنچتی اور وسائل ہوتے تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔آل ویجی ٹیبل تاجر برادری کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اب تک کوئی بھی حکومتی ذمہ دار ان سے بات کرنے نہیں آیا، منڈی کے ایڈمنسٹریٹر نے صرف فون ہی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں، حکومت ازالہ کرے ورنہ منڈی بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :