07 مارچ ، 2013
اسلام آباد … نیب نے کرپشن روکنے کا ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت دنیا کے 8اہم ممالک میں پس پردہ 8سابق فوجی افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ نیب ان 8 افسران کی تقرری کی منظوری وزیراعظم سے لے گا اور اس حوالے سے تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اس لسٹ میں نیب کے کسی سول افسر کا نام نہیں، بلکہ 8سابق فوجی افسران کو امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ملائیشیا، ابوظہبی، سنگاپور، ہانگ کانگ اور جرمنی میں تعینات کیا جائے گا۔ تعیناتی کیلئے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، کرنل ریٹائرڈ خورشید عالم، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شہزاد انور بھٹی، کرنل ریٹائرڈ صبح صادق ملک، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سراج النعیم، میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم، میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک اور میجر ریٹائرڈ سید برہان علی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔