پاکستان
07 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم : سیاسی وابستگی والے نام کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

نگراں وزیراعظم : سیاسی وابستگی والے نام کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے ہر اس نام کی مخالفت کرینگے جو کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ رہا ہو۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر تحریک انصاف کی نمائندگی کا مینڈیٹ کس نے دیا ہے، 23 مارچ کے جلسے کے بعد کوئی بڑی سیاسی جماعت موروثی سیاست کے بل بوتے پر سیاست نہیں کر سکے گی، پیپلز پارٹی کا راستہ خواص کا راستہ ہے جبکہ تحریک انصاف کا راستہ عوام کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سیاست میں نوجوانوں کا نیا طبقہ شامل ہو چکا ہے اور وہ ملک میں تبدیلی لائیں گے، موجودہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو رد کر دیا ہے اور وہ ہر لحاظ سے بے بس نظر آتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ پورا تعاون کریں گے اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

مزید خبریں :