پاکستان
07 مارچ ، 2013

پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات پر بین الاقوامی کانفرنس

اسلام آباد…پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں اس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے محدود کوششیں کی گئی ہیں۔ انٹر میڈیا کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پاکستان میں صحافیوں کے قتل ، انہیں دی جانے والی دھمکیوں، اغوا، تشدد اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :