پاکستان
07 مارچ ، 2013

پنجاب کا بجٹ میٹروبس اور لاہور کی سڑکوں پر لگایا جارہا ہے،جماعت اسلامی

کراچی …امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبوں کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔پانچ سال تک پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو سرائیکی عوام کی مشکلات نظرنہیں آئیں۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انکاکہناتھا کہ جنوبی پنجاب کے5کروڑ عوام کے لیے صرف25ہزارا سکول،150کالجز اور چار یونیورسٹیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ 150کالجز میں 700اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث جلال پور کے12،شجاع آباد کے6،ملتان کے4،اسکول بند ہوچکے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پورے پنجاب کا بجٹ میٹروبس اور لاہور کی سڑکوں پر لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے حلقے کے لئے قومی خزانے سے الیکشن کمیشن کے تمام قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 3ارب روپے سے زائد فنڈفراہم کیا جارہا ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔الیکشن کمیشن اس کا فی الفور نوٹس لے۔

مزید خبریں :