پاکستان
07 مارچ ، 2013

ن لیگ منشور پیش کرنے سے پہلے 5سالوں کا حساب دے،پرویز الہٰی

ن لیگ منشور پیش کرنے سے پہلے 5سالوں کا حساب دے،پرویز الہٰی

لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنماء ، نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ پارٹی منشور پیش کرنے سے پہلے اپنی پانچ سالہ کارکردگی کا حساب دے،قیمتیں 1997ء والی سطح پرلانے کے وعدے جھوٹے نکلے۔ ا سٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہورمیں گوجرانوالہ ایکسپورٹ پراسسنگ زون کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کاکہنا تھا کہ ق لیگ کے وفاقی وزراء سرکاری خزانے سے تنخواہیں نہیں لے رہے، انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی شراکت کے بغیر سرکاری شعبہ بے روزگاری ختم نہیں کرسکتا،اسی لیے انہوں نے اپنے دور میں انڈسٹریل اسٹیٹس بنوائیں ، فیصل آباد گارمنٹس سٹی بنایا، مبارک آئی ٹی سنٹر سے 30 ہزار افراد کو روزگار ملناتھا مگر موجودہ پنجاب حکومت نے اسے روک دیا۔پرویز الہیٰ کاکہنا تھا کہ ن لیگ کا موٹو ہے کہ بدلہ لیا ہے پنجاب سے اب بدلہ لیں گے پاکستان سے۔

مزید خبریں :