پاکستان
07 مارچ ، 2013

سیاسی جماعتوں کو منشور میں خواتین کی ترقی کے پروگرام رکھنے چاہئیں،ناصرہ جاوید

سیاسی جماعتوں کو منشور میں خواتین کی ترقی کے پروگرام رکھنے چاہئیں،ناصرہ جاوید

لاہور…جسٹس( ر) ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور میں خواتین کی ترقی کے پروگرام رکھنے چاہیئں،عورت مرد کے تشدد کا مقابلہ کرے اوردرپیش چیلنجوں کو قبول کرے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیفما کے سیمینار سے خطاب میں ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی، عدم برداشت اور دہشت گردی کا عورتوں سے نہیں مردوں سے تعلق ہے۔ معاشرے میں تبدیلی کی جستجو ہونی چاہیے ،جسٹس (ر) ملک سعید حسن کا کہنا تھا کہ عورت کی حیاتیاتی برتری مرد کی طبعی طاقت سے زیادہ ہے۔ مرد کا عورت پر تشدد اس کے احساس کمتری کا نتیجہ ہے۔عبداللہ ملک کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں عورت کا رول بہت زیادہ ہے۔

مزید خبریں :