08 مارچ ، 2013
لندن…ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر لڑکی تعلیم حاصل کرلے اور امن قائم ہوجائے یہ اسکی خواہش ہے لیکن اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی،عالمی یوم خواتین پر اقوام متحدہ کیلیے ریکارڈ کرائے گئے ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھاکہ جو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کرتے انہیں حقوق نہیں ملتے۔ اگر لوگ گھر بیٹھ جائیں اور انتظار کریں کہ کوئی اٹھے اور انکے حقوق کے لیے بولے، تو ایسے لوگ وہ دن نہیں دیکھ سکیں گے جس دن ہر لڑکی تعلیم حاصل کرنے کیلیے اسکول جارہی ہو۔انھوں نے کہاکہ اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو اس کیلیے لڑنا پڑے گا۔