08 مارچ ، 2013
برلن…جرمنی کی تنظیم کے سروے میں دعوی کیا گیاہے کہ ملک بھر کے شہری اوردیہی علاقوں میں پیپلزپارٹی اب بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،ن لیگ دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پرہے۔جرمن ادارے Heinrich Boll Stiftung (ایچ بی ایس) کے مطابق لوگوں کی اکثریت اب بھی پیپلزپارٹی ہی کوووٹ دینے کی حامی ہے۔سن دوہزار 8کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت تھی اور سوائے انیس سوستانوے کے انتخابات کے،پیپلزپارٹی مجموعی ووٹ حاصل کرنے کے لحاظ سے ہمیشہ اچھے نتائج حاصل کرتی رہی ہے۔سروے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 29 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔ 25فیصد افراد نے ن لیگ کی حمایت کی جبکہ تحریک انصاف کی حمایت کرنیوالی کی تعداد محض 20فیصدتھی۔اس سے پہلے آئی آر آئی اور گیلپ پاکستان کے سرویز میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے۔19سو67میں ذوالفقارعلی بھٹوکی قائم کردہ پیپلزپارٹی نے انیس سوسترکے انتخابات جیتے تھے اور ستتر،اٹھاسی ،ترانوے اورسن دوہزار آٹھ میں بھی کامیاب رہی تھی۔اس سرویکی تفصیلی رپورٹ دی نیوزاخبارمیں ہفتے کوشائع کی جائے گی۔