پاکستان
08 مارچ ، 2013

ملتان: جسم فروشی کے الزام پردو لڑکیا ں گرفتار، پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان: جسم فروشی کے الزام پردو لڑکیا ں گرفتار، پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان…ملتان پولیس نے مبینہ جسم فروشی کے الزام پر دو لڑکیوں کو حراست میں لے لیا، زیر حراست لڑکیوں کے عزیزوں نے پولیس کے خلاف ٹریفک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ملتان کے علاقہ حرم گیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو لڑکیاں پروین اور عالیہ کو مبینہ جسم فروشی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔بعد میں زیر حراست لڑکیوں کے عزیزوں نے تھانہ حرم گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دی ٹائر جلائے۔پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی بعد میں پولیس نے لڑکیوں کو چھوڑ دیا۔

مزید خبریں :