08 مارچ ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کے چار ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی آئی ایس آئی، سیکریٹری دفاع اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے 31 دسمبر 2012 کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی سب کمیٹی نے آئی ایس آئی ملازمین کو 2005 سے مستقل کر کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی تاہم ان کی مستقلی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔