08 مارچ ، 2013
اسلام آباد… برٹش کونسل نے بلوچستان سے اے اور او لیول کے امتحانات کوئٹہ کی بجائے کراچی، لاہور یا اسلام آباد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،اس فیصلے کے بعدامتحان دینے والے پانچ سو سے زائدامیدواروں اور ان کے والدین کو سخت پریشان ہیں۔برٹش کونسل کے زیراہتمام ہر سال کیمبرج انٹرنیشنل یعنی اے اور او لیول کے امتحانات دیگر بڑے شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی منعقد ہوتے کئے جاتے ہیں۔ مگر اس بار برٹش کونسل نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر یہ امتحانات کوئٹہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ،جس سے امیدواروں اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں ،والدین کا موقف ہے کہ بلوچستان کے طلبا کے امتحانات کا کوئٹہ کی بجائے کراچی میں منعقد کیاجانازیادتی ہے ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کون سے حالات صحیح ہیں جو ہمارے بچے وہاں جاکر امتحان دیں ان کا مطالبہ ہے کہ برٹش کونسل کوئٹہ کے او اور اے لیول کے امتحانات کا کوئٹہ میں ہی بندوبست ، تاکہ دوسرے شہروں میں امتحانات کی صورت میں مالی اخراجات اور دیگر مسائل سے بچ سکیں۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ بلوچستان نے برٹش کونسل کے حکام کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ صوبائی حکومت امتحانات کے دوران سازگار ماحول اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی لہذا ، برٹش کونسل امتحانات کے کوئٹہ میں منعقد نہ کئے جانے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ برٹش کونسل کے زیراہتمام کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات رواں سال مئی جون میں منعقد ہونا ہیں۔