پاکستان
08 مارچ ، 2013

جعلی ڈگریاں، الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اختلافات بڑھ گئے

جعلی ڈگریاں، الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اختلافات بڑھ گئے

اسلام آباد…اراکین پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں ، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے نوے فیصد فیصلوں کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنج کردیا ہے۔ دی نیوز کے رپورٹر احمد نورانی کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط میں دوٹوک انداز میں قرار دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پریس ریلیز میں تضادات تھے اور اس نے27جعلی ڈگری ہولڈرپارلیمنٹرینزکے کیسز کو کلیئر کر دیا تھا ان 27میں سے 4ایچ ای سی کی جعلی ڈگری ہولڈرز کی فہرست میں موجود نہیں تھے جبکہ اس لیٹر کے مطابق باقی 23کیسوں میں سے صرف 3کی ڈگریوں کی متعلقہ یونیورسٹیوں نے اصلی ہونے کی تصدیق کی تھی، یوں الیکشن کمیشن کی طرف سے 23 اراکین اسمبلی میں سے کلیئر قرار دیئے گئے بیس کی ڈگریاں ایچ ای سی اور متعلقہ یونیورسٹیوں کی طرف سے بوگس قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :