08 مارچ ، 2013
ہنگو… ہنگو کے قریب سیکیورٹی فورسز نے مسافر کوچ سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ تحصیل ٹل سے دھماکا خیز مواد دوآبہ لے جایا جارہا ہے جس پر مختلف مقامات کی ناکا بندی کردی گئی۔ ماموخر کے مقام پر تلاشی کے دوران مسافر کوچ کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ جس میں چار بیٹریز اور تقریباً 100 گز وائر بھی شامل ہیں۔ دھماکا خیز مواد برآمد ہونے پر ایک مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد ہنگو یا دوآبہ میں تخریب کاری کیلیے لے جایا جارہا تھا۔