08 مارچ ، 2013
اسلام آباد… اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، راوٴ شکیل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کا باعث نہیں بنا پھر بھی دو سال سے قید ہے ،حامد سعید کاظمی کو بھی اسی بنیاد پر ضمانت ملی۔ لہذا ان کے موکل کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے، ،ایف آئی اے کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی ، پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تاخیری حربوں کے باعث ٹرائل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔