08 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے صدر اور گورنر کے خلاف پرنسپل آف پالیسی پر عمل نہ کرنے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر اورگورنرآئین کے تحت سالانہ کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے پابند ہیں۔آئینی تقاضا پورا نہ کرنے پر صدر اور گورنر کے خلاف کارروائی کی جائے ،،عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد صدر اورگورنر کونوٹس جاری کرنے کے نکتہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔