06 اپریل ، 2025
پہلی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی۔
ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے روز سیکنڈ سیڈ پاکستان کے نور زمان نے کویت کے حسین الزاتاری کو 1-3 سے شکست دی۔
نور زمان کی جیت کا اسکور 6-11، 5-11، 4-11 اور 3-11 رہا۔ پاکستان کے حمزہ خان نے بھی پہلا راؤنڈ جیت کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی، حمزہ نے رومانیہ کے راڈو اسٹیفن پینا کو 3-11، 1-11 اور 5-11 سے شکست دی۔
تاہم پاکستان کے محمد عماد کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں مائیشیا کے امیشن راج چندرن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ گیمز میں 2-3 سے شکست دی۔
ملائیشین پلیئر کی کامیابی کا اسکور 10-12، 7-11، 11-9، 9-11 اور 8-11 رہا۔ ویمن ایونٹ میں پاکستان کی مریم ملک، ثنا بہادر اور آمنہ فیاض کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔