17 ستمبر ، 2013
ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینہ سے تعلق ٹوٹنے کو اپنے لئے خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرینہ سے بریک اَپ کے بعد میری فلمیں کامیاب ہونا شروع ہوئیں۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں غلطیاں کی ہیں، جنہیں اب دوبارہ کبھی نہیں دہراوٴں گا، 2007 میں بریک اَپ کے بعد آنے والی فلم "جب وی میٹ" کامیاب ہوئی تو محسوس ہوا کہ کرینہ سے دوستی انکے کیلئے کچھ خاص خوش قسمت ثابت نہیں ہوئی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سال کے بعد بالی ووڈ میں میری واپسی نئی فلم "پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو" سے ہو رہی ہے جس میں شائقین مجھے منفرد کردار میں دیکھیں گے اور بیحد پسند کریں گے۔