Time 09 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری، وارنر بھی کراچی پہنچ گئے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی پلیئرز اسکواڈ کو جوائن کرنا شروع کردیا۔ بدھ کی صبح شان ایبٹ، کائل جیمیسن، عقیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے اور ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کیا۔

رایلی روسو پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں جبکہ کوسال مینڈس جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کنگز کی قیادت سنبھالنے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔

بنگلادیش کے لٹن داس نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔ ٹم سائفرٹ نے بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کیا۔ 

گزشتہ شب کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن اور جوش لٹل نے ملتان سلطانز کو جوائن کرنے کے بعد ان کے ساتھ پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی، شائے ہوپ اور مائیکل بریسویل جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز جمعے سے ہوگا۔

مزید خبریں :