10 مارچ ، 2013
لنڈی کوتل… خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک بم کو ناکارہ بنا کر 20مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ اشرف خیل میں بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے کھوجی کتے کی مدد سے جائے وقوعہ سے 50میٹر کے فاصلے پر مقامی آبادی کے ساتھ نصب بم کا سراغ لگا کر ناکارہ بنا دیا۔