پاکستان
10 مارچ ، 2013

جماعت اسلامی پنجاب کی سانحہ بادامی باغ کی پرزورمذمت

جماعت اسلامی پنجاب کی سانحہ بادامی باغ کی پرزورمذمت

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے لاہور میں مسیحیوں کے گھر جلانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ،منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ملک میں توہین رسالت کا قانون موجود ہے جوشخص بھی توہین رسالت کا مرتکب ہو اسے ملکی آئین اور قانون کے تحت سزادی جانی چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی قابل مذمت ہے، اس افسوسناک واقعے کی عدالتی تحقیقات کروائی جانی چاہیے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں ۔

مزید خبریں :