پاکستان
10 مارچ ، 2013

سانحہ بادامی باغ لاہور کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

سانحہ بادامی باغ لاہور کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

کراچی…سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ملتان میں مسیحی برادری نے کیتھولک چرچ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔فیصل آباد میں عیسائی اور مسلم مذہبی رہنماوٴں کی قیادت میں امن واک ہوئی اور سانحہ بادامی باغ کی مذمت کی گئی۔گوجرانوالہ کے پنڈی بائی پاس پرمسیحی برادری نے احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا جس سے اسلام آباد اور لاہور جانے والا ٹریفک رک گیا۔گوجرہ کے پاک بل کیتھولک چرچ اورمنڈی بہاء الدین کے جیل چوک میں مسیحی برادری نے احتجاج کیا۔سیالکوٹ میں مرے کالج سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور نعرے لگائے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں مس گراں گیٹ پر احتجاج کیاگیا اور ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ کیاگیا۔سرگودھا اور وہاڑی میں مسیحی برادری نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور نعرے بازی کی۔نوشہرہ میں بھی اقلیتی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا،سکھر میں مسیحی اورہندوبرادری نے مظاہرہ کیا اوراقلیتوں کو تحفظ دینے کامطالبہ کیا۔

مزید خبریں :